کووڈ کے باعث پی ایس ایل سیزن7پر خطرہ منڈلانے لگا

کووڈ کے باعث پی ایس ایل سیزن7پر خطرہ منڈلانے لگا
لاہور ( پبلک نیوز) پاکستان میں کوویڈ19 سے کھیل بھی متاثر ہونے کا خدشہ پیدا ہوگیا۔ پی ایس ایل سیون کے لئے بائیو سیکورببل بنانے کے ساتھ ایس او پیز بھی طے کرلئے گئے۔ کوویڈ19 کے باعث پی ایس ایل سیزن سیون پر خطرہ منڈلانے لگا۔ پاکستان سپر لیگ کو بچانے کے لیے اب 20 میں سے 12 فٹ کھلاڑیوں کے ساتھ بھی میچ شروع ہو سکے گا مگر گراونڈ اسٹاف کے بعد پی ایس ایل افسر اور کھلاڑیوں کے اہل خانہ بھی وبا سے متاثر ہونے لگے ہیں۔ پی ایس ایل کے سربراہ عثمان واہلہ اور سینئر افسر عون زیدی کورونا ٹیسٹ مثبت آنے کے بعد دس روزہ آئسولیشین میں ہیں۔ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے پانچ غیر ملکی کھلاڑی پاکستان آنے سے قبل ہی کورونا کا شکار تھے اور اب کپتان سرفراز احمد کی والدہ اور اہلیہ بھی کورونا سے متاثر ہیں۔ دوسری جانب کھلاڑیوں کے لیے ہوٹل میں ببل بنایا جا رہا ہے۔ پہلی بار گراؤنڈ اسٹاف کو بھی گھر جانے کی اجازت نہیں ہو گی۔ گراؤنڈ اسٹاف کے لیے کراچی کے ہائی پرفارمنس سینٹر کو ببل میں تبدیل کر دیا گیا ہے۔ پی سی بی کے افسر آپس میں میل ملاپ سے گریز کر رہے ہیں اور زیادہ تر میٹنگز آن لائن ہی ہورہی ہیں۔۔ پی ایس ایل کے ساتویں ایڈیشن کا پہلا میچ 27 جنوری کو کراچی کے نیشنل اسٹیڈیم میں کراچی کنگز اور گزشتہ سیزن کے چیمپئن ملتان سلطانز کے درمیان کھیلا جائے گا۔

Watch Live Public News

شازیہ بشیر نےلاہور کالج فار ویمن یونیورسٹی سے ایم فل کی ڈگری کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 42 نیوز اور سٹی42 میں بطور کانٹینٹ رائٹر کام کر چکی ہیں۔