اسمبلیاں مدت پوری کریں یا قبل از وقت تحلیل ہوں، الیکشن کیلئے تیار ہیں، الیکشن کمیشن

اسمبلیاں مدت پوری کریں یا قبل از وقت تحلیل ہوں، الیکشن کیلئے تیار ہیں، الیکشن کمیشن
اسلام آباد: سیکرٹری الیکشن کمیشن نے کہا ہے کہ الیکشن کے لیے تیار ہیں، اسمبلیاں اپنی مدت پوری کریں یا قبل از وقت تحلیل ہوں دونوں صورتوں میں انتخابات کرانے کے لیے تیار ہیں۔ میڈیا سے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے سیکرٹری الیکشن کمیشن عمر حمید نے کہا کہ اسمبلیاں 12 اگست کو تحلیل ہوتی ہیں تو عام انتخابات 11 اکتوبر تک کرا دیں گے، الیکشن کمیشن عام انتخابات کے انعقاد کیلئے تیار ہے۔انہوں نے کہا کہ اگر نئی مردم شماری کی منظوری ہو جاتی ہے تو ہمیں حلقہ بندیوں کیلئے 4 ماہ لگیں گے۔ سیکرٹری الیکشن کمیشن نے کہا کہ کوشش ہے کہ آئندہ عام انتخابات سے قبل میڈیا سے رابطے میں رہیں، انتخابی اصلاحات کمیٹی کو الیکشن کمیشن نے 60 سے زائد سفارشات دی تھیں، ہماری تقریباً ساری سفارشات مان لی گئی ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ جب تک باضابطہ ہماری سفارشات منظور نہیں ہو جاتیں اس وقت تک کچھ کہنا قبل از وقت ہو گا۔

Watch Live Public News

ایڈیٹر

احمد علی کیف نے یونیورسٹی آف لاہور سے ایم فل کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 24 نیوز اور سٹی 42 کا بطور ویب کانٹینٹ ٹیم لیڈ حصہ رہ چکے ہیں۔