ویب ڈیسک: وزیراعظم کے سیاسی مشیر رانا ثنااللہ نے بجٹ کے بعد وزیراعظم کی تبدیلی سے متعلق سامنے آنے والی خبروں کو سختی سے مسترد کرتے ہوئے انہیں مکمل طور پر بے بنیاد قرار دیا ہے۔
پارلیمنٹ ہاؤس میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ وزیراعظم کی تبدیلی کے حوالے سے پھیلائی جانے والی افواہوں میں کوئی صداقت نہیں، اور بعض عناصر دانستہ طور پر ملک میں سیاسی عدم استحکام پیدا کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔
رانا ثنااللہ نے کہا کہ وزیراعظم اس وقت مؤثر انداز میں ملکی امور چلا رہے ہیں اور اُن کی قیادت میں پاکستان کو عالمی سطح پر خاص مقام ملا ہے۔ ایسے موقع پر اس نوعیت کی قیاس آرائیاں ملک کے مفاد میں نہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ حکومت نے ہمیشہ اپوزیشن کے ساتھ مذاکرات اور سیاسی ہم آہنگی کی کوشش کی ہے، تاہم ماضی میں جب وہ خود اپوزیشن میں تھے تو ان کے خلاف مقدمات قائم کیے جاتے رہے۔