ایران کیساتھ معاملات مثبت سمت میں آگے بڑھ رہے ہیں، اتوار کو مذاکرات ممکن ہیں، امریکی نائب صدر

ایران کیساتھ معاملات مثبت سمت میں آگے بڑھ رہے ہیں، اتوار کو مذاکرات ممکن ہیں، امریکی نائب صدر
کیپشن: ایران کیساتھ معاملات مثبت سمت میں آگے بڑھ رہے ہیں، اتوار کو مذاکرات ممکن ہیں، امریکی نائب صدر

ویب ڈیسک: امریکی نائب صدر جے ڈی وینس نے کہا ہے کہ ایران کے ساتھ معاملات مثبت سمت میں آگے بڑھ رہے ہیں اور اتوار کو مذاکرات کے انعقاد کا امکان موجود ہے۔

ایک انٹرویو میں جے ڈی وینس نے بتایا کہ امریکی نمائندے اسٹیو وٹکوف اور جیرڈ کشنر اس وقت سوئٹزرلینڈ میں موجود ہیں جہاں ایران سے مذاکرات جاری رہنے کی توقع ہے۔ ان کے مطابق دونوں فریقین کے درمیان بات چیت حوصلہ افزا انداز میں آگے بڑھ رہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ وہ بھی آئندہ چند دنوں میں سوئٹزرلینڈ کا دورہ کر سکتے ہیں، اور اتوار کو ایران کے ساتھ مذاکرات ہونے کے امکانات روشن ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ امید ہے کہ جنگ بندی برقرار رکھنے میں پیش رفت ممکن ہوگی۔

جے ڈی وینس نے مزید کہا کہ امریکا ایران کے ساتھ مذاکرات کو ایک موقع دے رہا ہے، اور فی الحال اس بات کے کوئی شواہد موجود نہیں کہ ایران آبنائے ہرمز کو بند کرنے کی کوشش کر رہا ہے۔

Watch Live Public News