ڈہرکی؛ خسرہ نے دو کمسن بچوں کی جان لے لی

ڈہرکی؛ خسرہ نے دو کمسن بچوں کی جان لے لی

ویب ڈیسک: ڈہرکی میں شدید گرمی،بچوں میں خسرہ پھیل گیا، خسرہ نے دو بچوں کی جانیں لے لیں،متعدد بچے مرض میں مبتلا ہونے کا انکشاف۔

اہلخانہ کے مطابق گاؤں جان محمد لغاری میں 7 ماہ کا صفیان اور 6 ماہ کی بچی تفصیلان دو روز قبل خسرہ میں مبتلا ہوئے تھے،  علاقہ مکینوں کا کہنا تھا کہ محکمہ صحت اور انتظامیہ کو متعدد بار اطلاع کرتے رہے۔  
خسرہ پر قابو پانے کے لیے نا تو انتظامیہ نے کوئی اقدامات کئے ہیں اور نہ ہی محکمہ صحت کی ٹیمیں پہنچی ہیں،علاقہ مکینوں نے ڈپٹی کمشنر سمیت اعلیٰ حکام سے نوٹس لے کر ٹیمیں بھیجنے کی اپیل کر دی۔ 

Watch Live Public News