ویب ڈیسک: امریکی ریاست ٹیکساس میں خسرہ کی وبا پھیلنے سے دوسرے بچے کی موت واقع ہوگئی ہے۔
بی بی سی کی رپورٹ کے مطابق UMC ہیلتھ سسٹم کے نائب صدر ایرون ڈیوس نے بی بی سی کو بتایا کہ اسکول جانے والے بچے کواس کی صحت کے حوالے سے تحفظات کی وجہ سے ویکسین نہیں لگائی گئی تھی۔ وہ اسپتال میں خسرہ کی وباء سے لڑتے ہوئے جان کی بازی ہار گیا۔
امریکی سیکریٹری صحت رابرٹ ایف کینیڈی جونیئر کو اس وباء سے نمٹنے پر ردعمل کا سامنا کرنا پڑا ہے۔ انہوں نے اتوار کو اس موت کے تناظر میں ٹیکساس کا دورہ کیا، جو حالیہ ہفتوں میں مجموعی طور پر تیسرا واقعہ ہے۔
جنوبی امریکی ریاست میں اس سال جمعہ تک خسرہ کے 480 سے زیادہ کیسز رپورٹ ہوئے ہیں، جو ہفتے کے شروع میں 420 سے زیادہ تھے۔ یہ وبا پڑوسی ریاستوں تک پھیل چکی ہے۔