(ویب ڈیسک ) موسم گرما کی تعطیلات 2025 تک اسکول کے مجوزہ اوقات کار میں تبدیلی کردی گئی۔
تفصیلات کے مطابق ڈائرکٹوریٹ آف ایلیمنٹری اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن خیبرپختونخوا نے اعلامیہ جاری کر دیا ہے۔اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ اوقات کار میں تبدیلی کا اطلاق خیبرپختونخوا کے میدانی علاقوں کے سکولوں پر ہو گا۔ موسم گرما کی تعطیلات تک اسکولوں کے اوقات کار میں تبدیلی فوری طور پر نافذالعمل ہو گی۔
اعلامیے کے مطابق پرائمری اسکولوں کا وقت صبح 7:15 سے دوپہر 11:40 ہو گا ، مڈل و ہائی اسکولوں کا وقت صبح 7:15 سے دوپہر 12:15 ہو گا ۔
