اسرائیل  کا صمود فلوٹیلا کےکارکنوں  کےساتھ  غیرانسانی سلوک ، ویڈیو نے دنیا کوہلاکررکھ دیا

اسرائیل  کا صمود فلوٹیلا کےکارکنوں  کےساتھ  غیرانسانی سلوک ، ویڈیو نے دنیا کوہلاکررکھ دیا

(ویب ڈیسک)غزہ کے لیے امداد لے جانے والے ’ صمود فلوٹیلا‘ کے کارکنوں کےساتھ  اسرائیلی حکام کابدترین رویہ اختیار کیا۔

ویڈیو میں کارکنوں کو ہاتھوں سے باندھ کر بری طرح تشددکا نشانہ بنایاجارہاہے۔غیرانسانی سلوک کےدوران اسرائیل کےانتہاپسند صہیونی وزیر برائے قومی سلامتی ایتامار بن گویر بھی موجود ، کارکنوں پرطنزکرتے رہے۔

صہیونی وزیر نےاپنی ویڈیو پرکیپشن میں لکھا کہ  ہم 'دہشت گردی' کے حامیوں کے ساتھ اسی طرح پیش آتے ہیں،۔

دوسری جانب اٹلی، ترکیہ، کینیڈا، نیدرلینڈز، جرمنی اور بیلجیئم نے واقعے کو انسانی وقار کے منافی قرار دیتے ہوئے فوری رہائی اور باضابطہ وضاحت کا مطالبہ کردیا ہے۔

Watch Live Public News