ڈونلڈٹرمپ سے نومنتخب میئر نیویارک ظہران ممدانی کی ملاقات طے

ڈونلڈٹرمپ سے نومنتخب میئر نیویارک ظہران ممدانی کی ملاقات طے
کیپشن: ڈونلڈٹرمپ سے نومنتخب میئر نیویارک ظہران ممدانی کی ملاقات طے

ویب ڈیسک: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ وہ نیویارک سٹی کے نومنتخب میئرظہران ممدانی سے جمعہ، 21 نومبر 2025 کو وائٹ ہاؤس کے اوول آفس میں ملاقات کریں گے۔ 

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹروتھ سوشل پر جاری کردہ بیان میں کہا ہے کہ نومنتخب میئرنیویارک ظہران ممدانی نے ان سے ملاقات کی درخواست کی ہے۔ جس پر وہ راضی ہوگئے ہیں اور ان کی ظہران ممدانی سے وائٹ ہاؤس میں ملاقات 21 نومبر بروز جمعہ کو ہوگی۔

ذرائع کے مطابق اس ملاقات کا مقصد عوامی تحفظ، معاشی تحفظ اور رہائش کی قابلِ قبولیت جیسے مسائل پر تبادلہ خیال کرنا ہے۔ جنہیں ممدانی اپنی مئیر کی مہم کا مرکز بناتے رہے ہیں۔

واضح رہے کہ ممّدانی نے پہلے تصدیق کی تھی کہ ان کی ٹیم نے وائٹ ہاؤس سے رابطہ کیا ہے تاکہ صدر ٹرمپ سے ملاقات کی جائے اور نیویارک کے شہریوں کے مفاد میں کام کیا جائے۔ 

دلچسپ بات یہ ہے کہ ٹرمپ نے مہم کے دوران ممدانی کے خلاف سخت بیانات بھی دیے تھے، مگر اب ملاقات کی راہ ہموار ہوئی ہے۔

Watch Live Public News