ویب ڈیسک: وائٹ ہاؤس میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کی ملاقات کے دوران رکھا گیا خصوصی عشائیہ عالمی توجہ کا باعث بنا، تاہم تقریب کا اصل مرکز سعودی کلب النصر کے اسٹار فٹبالر کرسٹیانو رونالڈو رہے۔
اپنی تقریر میں ٹرمپ نے رونالڈو کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ وہ “دنیا میں مثبت تبدیلی لانے والوں میں سے ایک ہیں“ اور بتایا کہ ان کا بیٹا بیرن ٹرمپ رونالڈو کا بڑا مداح ہے۔ ٹرمپ نے رونالڈو کی شرکت پر شکریہ ادا کرتے ہوئے خوشگوار انداز میں کہا کہ “مجھے لگتا ہے میرا بیٹا اب اپنے والد کا اور زیادہ احترام کرے گا“۔
Two GOATS.
— The White House (@WhiteHouse) November 19, 2025
CR7 x 45/47@Cristiano pic.twitter.com/QA4Dw0s1lr
تقریب کے بعد وائٹ ہاؤس نے ایکس پر ٹرمپ اور رونالڈو کی مشترکہ ویڈیو جاری کی، جس میں دونوں کو ’GOAT‘ کہہ کر مخاطب کیا گیا، ساتھ ہی ’CR7‘ اور ’45/47‘ جیسے ہیش ٹیگز شامل کیے گئے۔
دوسری جانب رونالڈو نے بھی انسٹاگرام پر صدر اور خاتونِ اول کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ نوجوان نسل ہم سے متاثر ہوتی ہے، اس لیے وہ اپنا مثبت کردار ادا کرنا چاہتے ہیں۔