ویب ڈیسک: فتنہ الہندوستان کا دہشتگرد گل رحمان عرف استاد مریدافغانستان میں پراسرارطورپرہلاک ہوگیا۔ گل رحمان عرف استاد مریدجعفر ایکسپریس حملے کا ماسٹر مائنڈ تھا۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ بھارتی میڈیا اور سوشل میڈیا کے مطابق فتنہ الہندوستان کا دہشتگرد افغانستان کے صوبے ہلمند میں17 ستمبر 2025 کو ہلاک ہوا۔ دہشتگرد گل رحمان فتنہ الہندوستان( مجید بریگیڈ) کا ٹرینر اور آپریشنل کمانڈر تھا۔ دہشتگردگل رحمان پاکستانی سیکیورٹی فورسز ، چینی شہریوں ، معصوم شہریوں اور مختلف اداروں پر حملوں میں ملوث تھا۔ فتنہ الہندوستان نے پاکستان کے نہتے معصوم شہریوں، سیکیورٹی فورسز اور سی پیک منصوبوں کو نشانہ بنایا.
ذرائع کے مطابق فتنہ الہندوستان نے جعفر ایکسپریس، کراچی میں چینی قونصلیٹ اور گوادر پی سی ہوٹل میں دہشتگردانہ کارروائیاں کیں۔ فتنہ الہندوستان نے خضدار سکول بس دھماکہ، کراچی میں کنفیوشس انسٹیٹوٹ خود کش دھماکہ، پاکستان اسٹاک ایکسچینج حملہ اور کوئٹہ ریلوے اسٹیشن میں دہشتگردانہ کارروائیاں کیں۔امریکہ فتنہ الہندوستان کے مجید بریگیڈ کو عالمی دہشتگرد تنظیم قرار دے چکا ہے۔پاکستان اور چین نے فتنہ الہندوستان کے مجید بریگیڈ کو اقوام متحدہ کی دہشتگرد فہرست میں ڈالنے کا مطالبہ کیا ہے۔ فتنہ الہندوستان کے دہشتگرد کی ہلاکت اس بات کا ثبوت ہے کہ افغان سرزمین پاکستان میں دہشتگردی کے لیے استعمال ہو رہی ہے۔