ایران کو جوہری ہتھیاروں کے حصول سے روکنے کیلئے سو مرتبہ جنگ کرنے کیلئے تیار ہیں، صدر ٹرمپ

ایران کو جوہری ہتھیاروں کے حصول سے روکنے کیلئے سو مرتبہ جنگ کرنے کیلئے تیار ہیں، صدر ٹرمپ
کیپشن: ایران کو جوہری ہتھیاروں کے حصول سے روکنے کیلئے سو مرتبہ جنگ کرنے کیلئے تیار ہیں، صدر ٹرمپ

ویب ڈیسک: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ ایران کو جوہری ہتھیاروں کے حصول سے روکنے کے لیے وہ سو مرتبہ جنگ کرنے کے لیے بھی تیار ہیں، ایران کو کسی صورت جوہری ہتھیار حاصل کرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔

مائیکل کوہن کے ریڈیو شو میں گفتگو کرتے ہوئے ڈونلڈ ٹرمپ نے دعویٰ کیا کہ ایران کے خلاف امریکی فوجی کارروائی انتہائی مؤثر رہی، جس کے نتیجے میں ایرانی عسکری صلاحیتوں کو شدید نقصان پہنچا ہے۔ ان کے بقول ایران کی میزائل اور ڈرون تیار کرنے کی صلاحیت چند ماہ پہلے کے مقابلے میں نمایاں طور پر کم ہوچکی ہے۔

ٹرمپ نے دعویٰ کیا کہ ایران اس وقت شدید معاشی مشکلات سے دوچار ہے، جہاں مہنگائی 300 فیصد تک پہنچ چکی ہے اور کرنسی کی قدر میں بھی شدید کمی واقع ہوئی ہے۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ ایرانی حکومت کو فوجیوں کی تنخواہوں کی ادائیگی میں مشکلات کا سامنا ہے۔ 

امریکی صدر نے ایک مرتبہ پھر دعویٰ کیا کہ بی ٹو بمبار طیاروں کے حملوں سے ایران کا جوہری پروگرام شدید متاثر ہوا۔ ان کے مطابق امریکی حملے نہ کیے جاتے تو ایران ایک ماہ کے اندر جوہری ہتھیار حاصل کرسکتا تھا۔

ٹرمپ نے سابق صدور باراک اوباما اور جو بائیڈن پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ ان کی انتظامیہ نے ایران کے جوہری پروگرام کو بروقت نہیں روکا۔ ان کا کہنا تھا کہ ایران کے پاس جوہری ہتھیار آجاتے تو اسرائیل اور پورا مشرقِ وسطیٰ شدید خطرے سے دوچار ہوجاتا۔

امریکی صدر کا کہنا ہے کہ ایران کے حوالے سے واشنگٹن کی بنیادی پالیسی واضح ہے کہ تہران کو جوہری ہتھیار حاصل نہیں کرنے دیے جائیں گے۔ 

Watch Live Public News