سونے کی قیمت میں بڑا اضافہ، فی تولہ 4 لاکھ 77 ہزار 136 روپے ہوگیا

سونے کی قیمت میں بڑا اضافہ، فی تولہ 4 لاکھ 77 ہزار 136 روپے ہوگیا
کیپشن: سونے کی قیمت میں بڑا اضافہ، فی تولہ 4 لاکھ 77 ہزار 136 روپے ہوگیا

ویب ڈیسک: عالمی اور مقامی مارکیٹ میں سونے اور چاندی کی قیمتوں میں نمایاں اضافہ ہوگیا۔

آل پاکستان صرافہ ایسوسی ایشن کے مطابق پاکستان میں 24 قیراط فی تولہ سونے کی قیمت 5 ہزار 200 روپے اضافے سے 4 لاکھ 77 ہزار 136 روپے ہوگئی۔

اسی طرح 10 گرام سونا 4 ہزار 458 روپے مہنگا ہوکر 4 لاکھ 9 ہزار 67 روپے کا ہوگیا۔

عالمی مارکیٹ میں سونے کی فی اونس قیمت 52 ڈالر بڑھ کر 4 ہزار 547 ڈالر کی سطح پر پہنچ گئی ہے۔

دوسری جانب چاندی کی قیمت میں بھی اضافہ ریکارڈ کیا گیا، 24 قیراط فی تولہ چاندی 210 روپے اضافے کے بعد 7 ہزار 379 روپے میں فروخت ہورہی ہے۔

Watch Live Public News