انڈر 19 ایشیا کپ فائنل: سمیر منہاس کی بھارت کیخلاف 172 رنزکی شاندار اننگز

انڈر 19 ایشیا کپ فائنل: سمیر منہاس کی بھارت کیخلاف 172 رنزکی شاندار اننگز
کیپشن: انڈر 19 ایشیا کپ فائنل: سمیر منہاس کی بھارت کیخلاف شاندار سنچری

ویب ڈیسک: ایشین کرکٹ کونسل (اے سی سی) انڈر 19 ایشیا کپ کے فائنل میں پاکستان نے سمیر منہاس کے 172 رنز کی بدولت بھارت کو جیت کیلئے 347 رنز کا ہدف دیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق فیصلہ کن میچ میں قومی ٹیم کے بلے باز سمیر منہاس نے 9 چھکوں اور 17 چوکوں کی مدد سے 172 رنز بنائے۔ اُن کی شاندار سنچری کی مدد سے قومی ٹیم نے 8 وکٹوں کے نقصان پر 347 رنز بنانے۔ احمد حسین نےبھی  56 رنز سکور کیے ہیں۔

بھارت نے ٹاس جیت کر پاکستان کے خلاف پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا تھا۔ فائنل سے قبل گرین شرٹس کے کپتان فرحان یوسف کا کہنا تھا کہ پوری طرح تیار ہیں، فائٹ کریں گے اور ٹائٹل حاصل کرنے کی کوشش ہوگی۔

خیال رہے کہ پاکستان 2 بار آئی سی سی انڈر 19ورلڈ کپ کا ٹائٹل جیت چکا ہے لیکن اب تک انڈر 19 ایشیا کپ کا فاتح نہیں بنا ہے۔ 2012 کے انڈر 19 ایشیا کپ میں پاکستان، بھارت کے ساتھ مشترکہ طور پر چیمپئن رہا تھا۔

Watch Live Public News