ویب ڈیسک:محکمہ موسمیات نے بلوچستان کے مختلف علاقوں میں بارش اور برفباری کی پیشگوئی کر دی۔
تفصیلات کے مطابق ملک کے بیشتر اضلاع میں موسم سرد اور خشک رہنے کی توقع ہے جبکہ شمال مشرقی پنجاب میں ہلکی سے درمیانی دھند رہنے کی پیشگوئی کی گئی ہے۔
اسلام آباد اور گرد و نواح میں موسم سرد اور خشک رہنے کی توقع ہے۔ بلوچستان کے بیشتراضلاع میں موسم سرد اور خشک رہنے کا امکان ظاہر کیا گیا ہے تاہم کوئٹہ، زیارت، قلات، موسیٰ خیل، قلعہ عبداللہ، پشین، خاران اور گرد و نواح میں تیز ہواؤں اورگرج چمک کے ساتھ بارش اور برف باری کی پیشگوئی کی گئی ہے۔
پنجاب کے بیشتراضلاع میں موسم سرد اور خشک رہے گا، مری، گلیات اور گرد و نوا ح میں مطلع جزوی ابر آلود اور موسم شدید سرد رہنے کا امکان ہے۔
خیبرپختونخوا کے بیشتراضلاع میں موسم سرد اور خشک رہنے کے علاوہ بالائی اضلاع میں موسم شدید سرد رہنے کا امکان ہے۔ کشمیر اورگلگت بلتستان میں موسم شدید سرد اور مطلع جزوی ابر آلود رہنے کی پیشگوئی کی گئی ہے۔
محکمہ موسمیات کا کہناہے کہ صوبے کے بیشتر اضلاع میں موسم جزوی ابرآلود اور سرد رہنے کاامکان ہے،شانگلہ،کوہستان،بٹگرام،تورغر،مانسہر ہ،ایبٹ آباد،مالاکنڈ میں گرج چمک کے ساتھ بارش کاامکان ہے جبکہ خیبرپختونخوا کے بالائی اضلاع میں بارش کے ساتھ برف باری کابھی امکان ہے اور خیبرپختونخوامیں ہونے والی بارش کے باعث سردی کی شدت میں اضافہ ہو گیا۔
محکمہ موسمیات کا مزید کہنا ہے کہ شہر پشاور کا کم سے کم درجہ حرارت 12جبکہ ذیادہ سے ذیادہ 20ڈگری تک جانے کاامکان ہے،شہر میں ہوا میں نمی کاتنا سب 62فیصد ریکارڈ کیا گیا ہے،گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران خیبر پختونخوا کے ضلع چراٹ میں 46ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی جبکہ پشاور میں 37،دیر36،تمرہ گرہ 32،مالم جبہ 30،تخت بائی میں 29ملی میڑ ،میر کھنی 25،دور ش14،شیدوشریف 10،بالاکوٹ 9،بنوں 5، چترال میں 4ملی میڑ بارش ریکارڈ ہوئی۔