وزیراعظم رمضان پیکیج: 13 ہزار روپے حاصل کرنے کیلئے طریقہ کار اور اہلیت کیلئے شرائط سامنے آگئیں

وزیراعظم رمضان پیکیج: 13 ہزار روپے حاصل کرنے کیلئے طریقہ کار اور اہلیت کیلئے شرائط سامنے آگئیں
کیپشن: وزیراعظم رمضان پیکیج: 13 ہزار روپے حاصل کرنے کیلئے طریقہ کار اور اہلیت کیلئے شرائط سامنے آگئیں

ویب ڈیسک: مہنگائی اور محدود آمدنی کے پیش نظر وفاقی حکومت نے وزیراعظم رمضان پیکیج کے تحت مستحق خاندانوں کو 13 ہزار روپے مالی امداد دینے کا اعلان کیا ہے۔ امداد CNIC پر مبنی ڈیجیٹل نظام کے ذریعے براہِ راست اہل افراد تک پہنچائی جائے گی، جس کے لیے نہ لمبی قطاروں کی ضرورت ہوگی اور نہ پیچیدہ فارم بھرنے ہوں گے۔

وزیر خزانہ سینیٹر محمد اورنگزیب کی زیر صدارت اقتصادی رابطہ کمیٹی کے اجلاس میں رمضان ریلیف پیکیج کے لیے 25 ارب روپے کی فراہمی پر غور کیا گیا۔ مالیاتی ڈویژن کے مطابق رواں مالی سال کے لیے 19 ارب روپے پہلے ہی مختص کیے جا چکے ہیں اور فوری تقسیم کی منظوری دے دی گئی ہے، جبکہ اضافی فنڈز ضرورت کے مطابق جاری کیے جائیں گے۔

پیکیج کی مجموعی مالیت 39 ارب روپے ہے، جن میں سے 10 ارب روپے بینظیر انکم سپورٹ پروگرام (BISP) کے پاس موجود ہیں، جبکہ باقی 29 ارب روپے ضمنی گرانٹس اور دیگر ذرائع سے فراہم کیے جائیں گے۔

 درخواست دینے کا طریقہ

 اپنا درست CNIC نمبر 9999 پر SMS کریں
 تصدیقی پیغام موصول ہونے کا انتظار کریں
  اہلیت سے متعلق اطلاع SMS کے ذریعے حاصل کریں
سروس تمام بڑے موبائل نیٹ ورکس پر دستیاب ہے
 صرف سرکاری چینلز استعمال کریں اور کسی تیسرے فریق سے گریز کریں

  اہلیت کی شرائط

 درست اور فعال شناختی کارڈ کا حامل ہونا
 کم آمدنی یا مستحق گھرانے سے تعلق
 فعال ٹیکس دہندہ نہ ہونا
 سرکاری ملازم نہ ہونا
 سرکاری فلاحی ریکارڈ میں معلومات کی تصدیق ہونا

حکومت کا کہنا ہے کہ اس پروگرام کا مقصد شفاف اور تیز رفتار طریقے سے مستحق خاندانوں کو ریلیف فراہم کرنا ہے تاکہ وہ رمضان المبارک میں بنیادی ضروریات پوری کر سکیں۔

Watch Live Public News