ویب ڈیسک: پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) 11 کے پلیئرز آکشن سے قبل مقامی کھلاڑیوں کی ممکنہ نئی کیٹگریز کی فہرست سامنے آ گئی ہے۔
ذرائع کے مطابق اسلام آباد یونائیٹڈ کے شاداب خان، عماد وسیم اور نسیم شاہ کو پلاٹینم کیٹگری میں برقرار رکھا گیا ہے، جبکہ صاحبزادہ فرحان کو گولڈ کیٹگری میں شامل کیا گیا ہے۔ سلمان علی آغا اور محمد نواز ڈائمنڈ سے ترقی پا کر پلاٹینم کیٹگری میں آ گئے ہیں۔
وکٹ کیپر بیٹر اعظم خان ڈائمنڈ سے تنزلی کے بعد گولڈ کیٹگری میں چلے گئے ہیں۔ کراچی کنگز کے حسن علی کو ڈائمنڈ سے پلاٹینم میں ترقی دی گئی ہے، جبکہ عباس آفریدی پلاٹینم سے ڈائمنڈ کیٹگری میں آ گئے ہیں۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ خوشدل شاہ اور عامر جمال ڈائمنڈ سے گولڈ، جبکہ عرفات منہاس گولڈ سے سلور کیٹگری میں چلے گئے ہیں۔ شان مسعود کو ڈائمنڈ کیٹگری میں برقرار رکھا گیا ہے۔
لاہور قلندرز کے شاہین شاہ آفریدی، فخر زمان اور حارث رؤف کو پلاٹینم کیٹگری میں برقرار رکھا گیا ہے۔ سلمان مرزا گولڈ سے ڈائمنڈ جبکہ محمد نعیم ایمرجنگ سے سلور کیٹگری میں آ گئے ہیں۔
پشاور زلمی کے بابر اعظم اور صائم ایوب بدستور پلاٹینم کیٹگری میں شامل ہیں، جبکہ محمد حارث اور محمد علی ڈائمنڈ سے گولڈ میں چلے گئے ہیں۔
ملتان سلطانز کے کپتان محمد رضوان کو بھی پلاٹینم کیٹگری میں برقرار رکھا گیا ہے، جبکہ اسامہ میر اور افتخار احمد پلاٹینم سے ڈائمنڈ کیٹگری میں آ گئے ہیں۔ محمد حسنین ڈائمنڈ سے گولڈ جبکہ عاکف جاوید سلور سے ترقی پا کر گولڈ کیٹگری میں شامل ہو گئے ہیں۔
ذرائع کے مطابق کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے فہیم اشرف اور محمد عامر پلاٹینم میں برقرار ہیں، جبکہ ابرار احمد ڈائمنڈ سے ترقی پا کر پلاٹینم میں شامل ہو گئے ہیں۔ اس کے علاوہ وسیم جونیئر گولڈ سے ڈائمنڈ، عثمان طارق سلور سے ڈائمنڈ جبکہ خواجہ نافع سلور اور حسن نواز ایمرجنگ سے گولڈ کیٹگری میں آ گئے ہیں۔