لیجنڈری فٹبالر پاکستانی انڈر 23 فٹبال ٹیم کےہیڈ کوچ مقرر

 لیجنڈری فٹبالر پاکستانی انڈر 23 فٹبال ٹیم کےہیڈ کوچ مقرر

ویب ڈیسک: پاکستان فٹبال فیڈریشن نے انڈر 23 فٹبال ٹیم کا ہیڈ کوچ تعینات کردیا، پیرو کے لیجنڈری فٹبالر نولبرٹو سولانو انڈر23 ٹیم کے ہیڈ کوچ مقرر.

فیفا ورلڈکپ میں پیرو کی کوچنگ کرنےوالے نولبرٹو سولانو اب پاکستان ٹیم کے ساتھ کام کریں گے, پی ایف ایف ایگزیکٹو کمیٹی نے ہیڈ کوچ اور اسسٹنٹ کوچ کی منظوری دیدی.

ارجنٹائن سے تعلق رکھنے والے جیورج کاسٹانیئرا کو فٹبال ٹیم کا اسسٹنٹ کوچ مقرر کیا گیا ہے, نولبرٹو سولانو اور جیورج کاسٹانیئرا کی تقرری ایک سال کیلئے کی گئی ہے, دونوں کوچز پاکستان کی قومی فٹبال ٹیم اور انڈر 23 فٹبال ٹیم جوائن کرنے پر راضی ہوچکے.

پاکستان فٹبال فیڈریشن ان دونوں کوچز کے ساتھ رواں ہفتے معاہدہ سائن کرلے گی, نولبرٹو سولانو 2018 کے فیفا ورلڈ کپ میں پیرو فٹبال ٹیم کے کوچ تھے.

2022 ورلڈ کپ کوالیفائرز میں بھی نولبرٹو  نے پیرو کی ٹیم کی کوچنگ کی تھی, 48 سالہ نولبرٹو سولانو فیفا پرو لائسنس کوچ ہیں، پیرو کی جانب سے 95 میچز کھیل چکے ہیں.

اسسٹنٹ کوچ جیورج کاسٹانیئرا ونیزویلا کی نیشنل ٹیم اور متعدد کلبز کے ساتھ کام کرچکے ہیں.

Watch Live Public News