ایف آئی ایچ نیشنز ہاکی فائنل: نیوزی لینڈ نے پاکستان کو شکست دیدی

ایف آئی ایچ نیشنز ہاکی فائنل: نیوزی لینڈ نے پاکستان کو شکست دیدی

ویب ڈیسک:ملائیشیا کے شہر کوالالپمور میں جاری ایف آئی ایچ نینشنز ہاکی کے فائنل نیوزی لینڈ نے پاکستان کو 2-6 سے شکست دیدی۔

نیوزی لینڈ نے پہلا گول پہلے کوارٹر کے چھٹے منٹ میں اسکور کیا تھا، فائنل میچ کے دوسرے کوارٹر کا اختتام   نیوزی لینڈ کے پاکستان پر 0-4 کی برتری پر ہوا تھا جبکہ تیسرے کوارٹر کے آغاز پر نیوزی لینڈ نے پانچواں گول اسکور کیا۔

فائنل کے چوتھے اور آخری کوارٹر میں پاکستان نے دوسرا گول اسکور کیا تاہم مقررہ وقت ختم ہونے پر نیوزی لینڈ کو پاکستان پر 2-6 کی برتری حاصل تھی۔

اس سے قبل کل پاکستان کی قومی ہاکی ٹیم سیمی فائنل میں فرانس کو شکست دے کر فائنل میں پہنچ گئی تھی، سیمی فائنل میں پاکستان نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے فرانس کو پینلٹی شوٹ آؤٹ میں 2-3 سے شکست دے کر فائنل کے لیے کوالیفائی کرلیا۔

میچ کے ہیرو گول کیپر منیب الرحمٰن رہے جنہوں نے شوٹ آؤٹ میں فرانس کے 3 یقینی گول روک کر ٹیم کو کامیابی دلائی۔ رانا وحید اشرف، حنان شاہد اور افراز نے پاکستان کی جانب سے شوٹ آؤٹ میں گول اسکور کیے۔

Watch Live Public News