کراچی : اسٹیٹ بینک نے 24 مارچ کو تعطیل کا اعلان کردیا، تمام بینکس عوامی لین دین کیلئے بند رہیں گے۔ اسٹیٹ بینک کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ رواں برس رمضان المبارک کی پہلی تاریخ 23 مارچ کے روز ہونے کا امکان ہے جو کہ پہلے ہی ایک عام تعطیل ہے جس کے باعث زکواۃ کی کٹوتی کیلئے جمعے کے روز بینکوں میں عوامی لین دین بند رہے گی۔ اسٹیٹ بینک کے مطابق 24 مارچ کو تمام ڈیولپمنٹ فنانشل انسٹیٹیوشنز اور مائیکرو فنانس بینک عوامی لین دین کیلئے بند رہیں گے۔ 25 اور 26 مارچ کو ہفتہ وار چھٹی کے باعث بینکس مزید 2 دن بند رہیں گے۔ اسٹیٹ بینک نے کہا ہے کہ 23 مارچ کو عام تعطیل کے باعث اسٹاک مارکیٹ بھی بند رہیں گی۔