سکھ رہنماؤں کی گولڈن ٹیمپل پر پاکستانی حملے کی تردید،بھارتی دعویٰ جھوٹا نکلا:بی بی سی رپورٹ

سکھ رہنماؤں کی گولڈن ٹیمپل پر پاکستانی حملے کی تردید،بھارتی دعویٰ جھوٹا نکلا:بی بی سی رپورٹ
کیپشن: سکھ رہنماؤں کی گولڈن ٹیمپل پر پاکستانی حملے کی تردید،بھارتی دعویٰ جھوٹا نکلا:بی بی سی رپورٹ

ویب ڈیسک: بھارتی فوج کی جانب سے گولڈن ٹیمپل پر مبینہ پاکستانی میزائل حملے کے دعوے پر نیا تنازع کھڑا ہو گیا ہے۔ بی بی سی کی ایک تحقیقی رپورٹ میں انکشاف ہوا ہے کہ نہ کوئی میزائل حملہ ہوا، نہ ہی طیارہ شکن توپیں نصب کی گئیں۔

بی بی سی کی رپورٹ:

 1. گولڈن ٹیمپل پر پاکستانی میزائل حملے کا بھارتی دعویٰ جھوٹا نکلا – سکھ مذہبی رہنماؤں نے بھی تردید کر دی۔

 2. نہ میزائل حملہ، نہ طیارہ شکن توپ– " بھارتی فوج کا پروپیگنڈا بُری طرح بے نقاب"

 3. سکھ برادری کا بھارت پر بڑا سوال: گولڈن ٹیمپل کو سیاسی جھوٹ کا ہتھیار کیوں بنایا گیا؟

 4. پاکستان پر الزام، اندر سے خالی – بھارتی فوج کا بیانیہ سکھ رہنماؤں نے رد کر دیا۔ نہ تو گولڈن ٹیمپل کو پاکستان سے کوئی خطرہ تھا اور نہ ہی ہم نے بھارتی فوج کو وہاں طیارہ شکن سسٹم لگانے کی اجازت دی۔

 5. " پاکستان نے ہمیشہ سکھ مقدسات کی حفاظت کی، پاکستان نے نہیں، بھارت نے مذہبی مقامات کو نشانہ بنایا",  پاکستانی دفتر خارجہ کی دو ٹوک تردید۔

 6. گولڈن ٹیمپل کی مقدس حیثیت کو جھوٹے فوجی دعوؤں سے داغدار نہ کریں– سکھ قیادت کا احتجاج۔

7. " بھارت  کے میجر جنرل کارتک سی سشادری اور  لیفٹیننٹ جنرل سومر ایوان  کا  جھوٹ بے نقاب ہو گیا۔ دونوں نے سکھوں کے مقدس مقامات پر پاکستانی میزائل حملے کا دعویٰ کیا" ۔

 8- گرودوارہ پربندھک کمیٹی کے حکام نے اس دعوے کو  حیران کن قرار دے کر یکسر مسترد کر دیا ۔ اور بھارتی فوج کو وضاحت کرنے کو کہا۔

 9. بھارتی فوج کا اعتراف ندامت : گولڈن ٹیمپل پر نہ کوئی توپ نصب ہوئی، نہ میزائل گرا.

 10. بھارتی جھوٹ کی عمارت زمین بوس۔ پاکستان کے  دروازے سکھوں کے لئے ہمشہ کھلے ہیں۔ ہم نے جنگ میں بھی کرتار پورہ راہداری بند نہیں کی.

Watch Live Public News