پاکستان ریلویز  کا عیدالاضحیٰ 2026 کے موقع پر خصوصی ٹرینوں کے چلانے کا اعلان 

پاکستان ریلویز  کا عیدالاضحیٰ 2026 کے موقع پر خصوصی ٹرینوں کے چلانے کا اعلان 

(ویب ڈیسک)پاکستان ریلویز کی جانب سے عیدالاضحیٰ 2026 کے موقع پر خصوصی ٹرینوں کے چلانے کا اعلان کردیا گیا۔

پہلی خصوصی ٹرین 24 مئی کو کوئٹہ سے راولپنڈی کے لیے روانہ ہوگی، دوسری خصوصی ٹرین اسی روز کراچی سٹی سے راولپنڈی روانہ ہوگی۔تیسری خصوصی ٹرین 25 مئی کو کراچی کینٹ سے لاہور کے لیے روانہ کی جائے گی۔

خصوصی ٹرینوں میں اکانومی کلاس کوچز اور پاور وین شامل ہوں گی۔ عید کے رش کے دوران زیادہ تعداد میں مسافروں کو سہولت فراہم کی جا سکے۔

ٹرینوں کی رفتار سیکشنل اسپیڈ کے مطابق رکھی جائے گی۔ٹرین کی رفتار 105 کلومیٹر فی گھنٹہ سے تجاوز نہیں کرے گی۔

Watch Live Public News