ویب ڈیسک: مشہور گانے "دل یہ پکارے آجا" سے شہرت پانے والی عائشہ اظہر نے میٹرک میں تین بار فیل ہونے کا انکشاف کیا ہے۔
عائشہ اظہر، جو نومبر 2022 میں اپنے ڈانس ویڈیو کی بدولت سوشل میڈیا پر وائرل ہوئیں، نے ایک حالیہ ٹی وی شو میں اسکول میں کئی بار ناکامی کا ذکر کیا۔ انہوں نے کہا کہ "میں نے میٹرک مکمل کیا ہے لیکن مجھے اب اپنی پڑھائی جاری رکھنے کا پتا نہیں، کیونکہ میرا جنون ماڈلنگ ہے۔"
عائشہ نے بتایا کہ " تین بار فیل ہونے کے بعد میٹرک پاس کیا، اور یہ میرے دوستوں کی وجہ سے ممکن ہو سکا، جو مجھے اسکول جانے پر مجبور کرتے تھے۔"
آج کل عائشہ انسٹاگرام اور ٹک ٹاک پر کافی متحرک ہیں اور اپنے ماڈلنگ کیریئر کو آگے بڑھانے کی کوشش کر رہی ہیں۔