ویب ڈیسک: برازیل کے نوجوان فٹبالر ونیشیس جونیئر نے پرتگال کے اسٹار کرسٹیانو رونالڈو کو پیچھے چھوڑتے ہوئے سب سے زیادہ آن لائن مقبول ایتھلیٹ کا اعزاز حاصل کر لیا ہے۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق، ونیشیس جونیئر نے صرف ایک ماہ میں 15 لاکھ نئے انسٹاگرام فالوورز حاصل کیے اور ان کے حوالے سے 3 لاکھ 14 ہزار میڈیا رپورٹس اپ لوڈ ہوئیں۔ رپورٹ کے مطابق، انسٹاگرام پر ونیشیس کے ہیش ٹیگ 14 لاکھ تک پہنچ گئے۔
کرسٹیانو رونالڈو، جو پہلے اس فہرست میں سرفہرست تھے، اب آن لائن مقبولیت میں دوسرے نمبر پر آ گئے ہیں۔
یاد رہے کہ فاربس کی حالیہ فہرست میں کرسٹیانو رونالڈو دنیا کے امیر ترین ایتھلیٹس میں پہلے نمبر پر ہیں، جبکہ عالمی فٹبال رینکنگ میں ونیشیس جونیئر 46 ویں نمبر پر ہیں اور رونالڈو پہلے نمبر پر ہیں۔
رپورٹ میں یہ بھی بتایا گیا ہے کہ دنیا کے سب سے مقبول ایتھلیٹس میں فٹبالرز کو سب سے زیادہ برتری حاصل ہے، اور ٹاپ 10 مقبول ایتھلیٹس میں 5 فٹبالرز شامل ہیں۔ فرانس کے کیلیان امباپے اس فہرست میں تیسرے نمبر پر ہیں۔