(ویب ڈیسک ) دبئی ایئر شو کے دوران بھارتی طیارہ تیجس گر کر تباہ ہوگیا۔
غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق جمعہ کے روز دبئی ایئر شو میں ایک ڈیمونسٹریشن کے دوران بھارتی طیارہ گر کر تباہ ہو گیا۔
بھارتی HAL تیجس مقامی وقت کے مطابق تقریباً 2:10 بجے ایک ڈیمونسٹریشن پرواز کے دوران ہجوم کے سامنے گر کر تباہ ہوا۔فی الحال یہ واضح نہیں ہوسکا پائلٹ نے ایجیکٹ کیا تھا یا نہیں۔
ریسکیو کارروائیاں فوراً شروع کر دی گئیں اور شو کو عارضی طور پر روک دیا گیا۔ ہنگامہ ختم ہونے کے بعد وزیٹرز کو واپس نمائش کے علاقے کی طرف بھیج دیا گیا۔
خیال رہے کہ دبئی ایئرشو دنیا کے سب سے بڑے ایئر شوز میں سے ایک ہے۔ اس سال یہ 17 نومبر کو شروع ہوا اور 24 نومبر تک جاری رہے گا۔ اس ایوی ایشن شو میں 1,500 سے زیادہ نمائش کنندگان ایک جگہ جمع ہوئے ہیں۔
The plane crashed at the Dubai Airshow.
— Russian Market (@runews) November 21, 2025
Preliminary reports indicate it was an Indian Tejas. pic.twitter.com/R5OrITPfN9