(ویب ڈیسک ) بنگلہ دیش نے بھارت کو شکست دے کر رائزنگ اسٹار ایشیاکپ کے فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا۔
رائزنگ اسٹارز ایشیا کپ کا پہلا سیمی فائنل بھارتے اے اور بنگلہ دیش اے کے درمیان کھیلا گیا۔ سپر اوور میں بھارت اے نے بنگلادیش کو ایک رن کا ہدف دیا۔ہدف کے تعاقب میں بھارتی بولر کی وائیڈ بال نے بنگلادیش کو فتح دلا دی۔
سپر اوور میں بھارتی ٹیم کے بغیر کسی رن کے 2 آؤٹ ہوگئے تھے۔بنگلہ دیشی بولر ریپون نے پہلی دو گیندوں پر ہی بھارتی کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔
ایشیا کپ رائزنگ اسٹارز کا پہلا سیمی فائنل انتہائی سنسنی خیز مقابلہ ہوا۔ بنگلادیش اے نے بھارت اے کو 195 رنز کا ہدف دیا۔ہدف کے تعاقب میں بھارت بھی مقرررہ اوورز میں 195 رنز بنا سکا۔آخری اوور میں 16 رنز درکار تھے، بھارت اے نے 15 رنز بنائے تھے۔
بھارتی کی جانب سے وایبھو سوریاونشی نے 38 جبکہ پریانش اریا نے 44 رنز بنائے۔ کپتان جیٹش شرما 33 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔
بنگلادیش اے کے حبیب الرحمان 65 کے ساتھ نمایاں رہے۔مہروب نے 18 گیندوں پر 48 رنز بنائے۔