ایک ساتھ 3 چھٹیاں آگئیں، تمام سرکاری و نجی اسکول بند رہیں گے

ایک ساتھ 3 چھٹیاں آگئیں، تمام سرکاری و نجی اسکول بند رہیں گے

ویب ڈیسک:خیبر پختونخوا کے مقامی تعطیلات کا اعلان کردیا گیا ، تمام سرکاری و نجی اسکول بند رہیں گے۔

تفصیلات کے مطابق ہری پور کے حلقہ این اے 18 میں ضمنی انتخاب کے باعث ضلعی انتظامیہ نے 22 نومبر بروز ہفتہ اور 24 نومبر بروز پیر کو مقامی تعطیلات کا اعلان کر دیا۔

نوٹی فکیشن میں کہا گیا کہ انتخابی سرگرمیوں کے دوران کسی ناخوشگوار صورتحال سے بچنے کیلئے تمام سرکاری و نجی اسکول تین روز بند رہیں گے، حلقے میں ضمنی انتخاب 23 نومبر بروز اتوار  کو ہوگا۔

موسم سرما کی طویل تعطیلات

دوسری جانب بلوچستان کے سرد علاقوں میں سرکاری اسکول 16 دسمبر سے ڈھائی ماہ کے لئے بند رہیں گے، طلبہ کو طویل سردیوں کی چھٹیاں ملیں گی۔

پنجاب میں موسمِ سرما کی تعطیلات 23 دسمبر 2025 سے 11 جنوری 2026 تک ہوں گی، اسکول 13 جنوری 2026 کو دوبارہ کھلیں گے۔

Watch Live Public News