اسلام آباد: ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ اسلام آباد نے پی ٹی آئی رہنما اعظم سواتی کی ضمانت منظور کرلی ۔ تفصیلات کے مطابق ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ اسلام آباد نے سینیٹر اعظم سواتی کی ضمانت بعد از گرفتاری کی درخواست منظور کر لی۔عدالت نے اعظم سواتی کو 10 ہزار روپے کے ضمانتی مچلکے جمع کرانے کی ہدایت کی گئی ہے۔ گزشتہ روز ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ اسلام آباد نے پی ٹی آئی رہنما اعظم سواتی کی درخواستِ ضمانت پر فیصلہ محفوظ کیا تھا جو آج سنایا ہے۔ یاد رہے کہ چند روز قبل ایف آئی اے کے سائبر کرائمز سیل نے سوشل میڈیا پر متنازع بیان دینے پر اعظم سواتی کو مقدمہ درج کر کے گرفتار کیا تھا۔