فخر زمان کو غلط آؤٹ دیا گیا، بھارتی صحافی بھی بول پڑے

فخر زمان کو غلط آؤٹ دیا گیا، بھارتی صحافی بھی بول پڑے

ویب ڈیسک: ایشیا کپ 2025 کا ہائی وولٹیج ٹاکرا آج پاکستان اور بھارت کے مابین ہورہا ہے، بھارتی کپتان نے ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ کیا،  پاکستانی اوپنر فخر زمان کو آؤٹ دیے جانے کے فیصلے پر سوالات اٹھنے لگے، سابق کھلاڑیوں نے ان کے آؤٹ کو غلط قرار دیا جبکہ بھارتی صحافی بھی اس فیصلے کو غلط قرار دے رہے ہیں۔

پاکستان کی بھارت کے خلاف دوسری وکٹ 93 رنز پر گری، فخرزمان کو غلط آوٹ دینے پر بھارتی صحافی بھی خاموش نہ رہ سکے، بھارتی صحافی راہل راوت کا کہنا تھا کہ لگ یہی رہا ہے کہ فخر زمان کا غلط آؤٹ دیا گیا ہے، لگ یہی رہا ہے گیند زمین سے ٹکرانے کے بعد گلوز میں گئی، فخر زمان سے متعلق تھرڈ امپائر کا متنازع فیصلہ ’’ناٹ آؤٹ‘‘ ٹاپ ٹرینڈ بن گیا، شائقین کرکٹ سوشل میڈیا پر فخرزمان کے آوٹ کے فیصلے پر سخت تنقید کررہے ہیں۔ 

Watch Live Public News