وفاقی کابینہ: 3 وزرا اور ایک وزیر مملکت نے حلف اٹھا لیا

وفاقی کابینہ: 3 وزرا اور ایک وزیر مملکت نے حلف اٹھا لیا
اسلام آباد: (ویب ڈیسک) وفاقی کابینہ میں توسیع کے بعد تین مزید وزرا سمیت ایک وزیر مملکت نے صدر مملکت عارف علوی سے ایوان صدر میں حلف لیا۔ حلف اٹھانے والوں میں مسلم لیگ ن کے رہنما میاں جاوید لطیف، بلوچستان نیشنل پارٹی مینگل کے آغا حسن بلوچ اور ہاشم نوتیزئی اور چودھری شجاعت حسین کے صاحبزادے چودھری سالک حسین شامل ہیں۔ واضح رہے کہ پہلی بار صدر مملکت نے وفاقی کابینہ سے حلف لیا۔ اس سے پہلے صدر عارف علوی طبیعت کی ناسازی کے باعث چھٹی پر تھے، اس لئے وہ کابینہ کے دیگر اراکین سے حلف نہیں لے سکے تھے۔ جس کے بعد چئیرمن سینیٹ نے وزیراعظم اور دیگر وزراء سے حلف لیا تھا۔ واضح رہے کہ کل کابینہ میں ردوبدل کیا گیا تھا اور مشیر خارجہ طارق فاطمی سے کل مشیر خارجہ کا قلمدان پیپلز پارٹی کے اعتراضات کے بعد واپس لیا گیا تھا جبکہ انسانی حقوق کی وزارت میں بھی تبدیل کی جا رہی ہے۔

Watch Live Public News

ایڈیٹر

احمد علی کیف نے یونیورسٹی آف لاہور سے ایم فل کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 24 نیوز اور سٹی 42 کا بطور ویب کانٹینٹ ٹیم لیڈ حصہ رہ چکے ہیں۔