9مئی جلاؤ گھیراؤ کیس:عمران خان کی ضمانتوں پر سماعت مؤخر، کاز لسٹ منسوخ

9مئی جلاؤ گھیراؤ کیس:عمران خان کی ضمانتوں پر سماعت مؤخر، کاز لسٹ منسوخ
کیپشن: 9مئی جلاؤ گھیراؤ کیسز:عمران خان کی ضمانتوں پر سماعت مؤخر، کاز لسٹ منسوخ

ویب ڈیسک:لاہور ہائیکورٹ میں پاکستان تحریک انصاف کے بانی عمران خان کے خلاف 9 مئی کے جلاؤ گھیراؤ کے 8 مقدمات میں دائر درخواستِ ضمانتوں پر سماعت ایک بار پھر مؤخر کر دی گئی۔

تفصیلات  کے مطابق بانی پی ٹی آئی عمران خان کی درخواستیں 23 اپریل کو سماعت کے لیے مقرر تھیں تاہم 2 رکنی بینچ کی عدم دستیابی کے باعث عدالت نے کاز لسٹ منسوخ کر دی ہے۔

بتایا گیا ہے کہ بینچ کے رکن جسٹس سید شہباز علی رضوی کی عدم دستیابی کے باعث 23 اپریل کو سماعت ممکن نہیں ہو سکے گی۔ عدالت نے ان مقدمات میں وکلاء سے دلائل طلب کر رکھے تھے۔

یاد رہے کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان نے جناح ہاؤس سمیت 9 مئی کے پرتشدد واقعات سے متعلق 8 مختلف مقدمات میں ضمانت کے لیے لاہور ہائیکورٹ سے رجوع کر رکھا ہے۔ ان مقدمات میں اُن پر سرکاری املاک کو نقصان پہنچانے، اشتعال انگیزی اور امن عامہ کو سبوتاژ کرنے کے الزامات عائد کیے گئے ہیں۔

Watch Live Public News