ہم امریکاکے ساتھ بڑے پیمانے پر معاشی روابط بڑھانا چاہتے ہیں، وزیر خزانہ محمد اورنگزیب

ہم امریکاکے ساتھ بڑے پیمانے پر معاشی روابط بڑھانا چاہتے ہیں، وزیر خزانہ محمد اورنگزیب

(ویب ڈیسک ) وزیر خزانہ محمد اورنگزیب کا کہنا ہے  کہ ہم امریکا کے ساتھ بڑے پیمانے پر معاشی روابط بڑھانا چاہتے ہیں۔

وزیرِ خزانہ سینیٹر محمد اورنگزیب نے عالمی جریدے بلوم برگ کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ  ہم امریکاکے ساتھ بڑے پیمانے پر معاشی روابط بڑھانا چاہتے ہیں، ہم تعمیری انداز میں آگے بڑھیں گے۔

انہوں نے کہا کہ  جلد ہی ایک سرکاری وفد امریکا جائے گا،   پاکستان امریکا سے مزید کپاس اور سویا بین خریدنے کا خواہش مند ہے۔

وزیر خزانہ نے کہا کہ   ٹیرف رکاوٹوں کو ختم کرنے پر بھی بات چیت جاری ہے تاکہ امریکی مصنوعات کے لیے پاکستانی منڈیوں کے دروازے کھل سکیں، امریکی مصنوعات پر پاکستان میں کوئی غیر ضروری جانچ پڑتال یا رکاوٹیں ہیں تو اس کا جائزہ لینے کو تیار ہیں۔

محمد اورنگزیب نے مزید کہا کہ   پاکستان میں امریکی فرموں کی سرمایہ کاری کو خوش آمدید کہیں گے،خصوصی طور پر کان کنی اور معدنیات کے نئے شعبوں میں امریکی سرمایہ کاری کی حوصلہ افزائی کریں گے۔

ان کا کہنا تھا کہ   پاکستان معیشت کو پائیدار ترقی کی راہ پر ڈالنے کا خواہشمند ہے،ترقی کے سفر میں سرمائے کے حصول کے لیے عالمی مالیاتی منڈیوں سے رجوع کریں گے،   پاکستان کو معاشی اتار چڑھاؤ کے چکر سے ہمارا نصب العین ہے، حکومت پاکستان کو مستحکم ترقی کے سفر پر گامزن کرنے کے لیے پرعزم ہے۔

Watch Live Public News