ایران جنگ کی مخالفت پر کانگریس رکن یاسمین انصاری کو دھمکیاں، خاندان اور عملہ بھی ہراساں

ایران جنگ کی مخالفت پر کانگریس رکن یاسمین انصاری کو دھمکیاں، خاندان اور عملہ بھی ہراساں
کیپشن: ایران جنگ کی مخالفت پر کانگریس رکن یاسمین انصاری کو دھمکیاں، خاندان اور عملہ بھی ہراساں

ویب ڈیسک: امریکی کانگریس کی ڈیموکریٹ رکن یاسمین انصاری نے انکشاف کیا ہے کہ ایران کے خلاف ممکنہ جنگ کی مخالفت کرنے پر انہیں دھمکیوں اور منظم پروپیگنڈے کا سامنا ہے، جبکہ ان کے خاندان اور عملے کو بھی ہراساں کیا جا رہا ہے۔

یاسمین انصاری نے بتایا کہ ان کے خلاف مصنوعی ذہانت (AI) سے تیار کردہ جھوٹی تصاویر اور من گھڑت الزامات کا سہارا لیا جا رہا ہے، اور ان پر جھوٹا دعویٰ کیا گیا کہ وہ امریکی شہری نہیں ہیں، تاکہ ان کی عوامی حیثیت کو نقصان پہنچایا جا سکے۔

انہوں نے صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور نامزد وزیر دفاع پیٹ ہیگستھ کی پالیسیوں کو کڑی تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ وہ ایران کے خلاف کسی بھی غیر قانونی جنگ کے خلاف کھڑی ہیں اور انسانی حقوق و جمہوریت کے لیے آواز بلند کرتی رہیں گی۔

کانگریس رکن نے مزید کہا کہ ان کے حلقہ انتخاب کے 75 فیصد عوام بھی ایران کے خلاف کسی بھی جنگ کے مخالف ہیں، اور وہ اپنے عوام کی امنگوں کی نمائندگی کر رہی ہیں۔

Watch Live Public News