بٹگرام :چیئرلفٹ میں پھنسے افراد کیلئےخصوصی دعاوں کا سلسلہ جاری

بٹگرام :چیئرلفٹ میں پھنسے افراد کیلئےخصوصی دعاوں کا سلسلہ جاری
بٹگرام میں چیئرلفٹ میں پھنسے افراد کیلئےخصوصی دعاوں کا سلسلہ جاری ہے. تفصیلات کے مطابق مقامی لوگوں نے خیرات و صدقات دینا شروع کردئےہیں.پیرزئی ملکال قوم کی جانب سے جانور ذبح کرکے دعا کی گئی ہے. لفٹ میں پھنسے طلبہ کی خیریت سے ریسکیو کیلئے جانور ذبح کیا گیا ہے. خیال رہے کہ خیبر پختونخوا کے شہر بٹگرام میں پاشتو کے مقام پر چیئرلفٹ کی رسی ٹوٹ گئی جس کے نتیجے میں اسکول کے 6 بچوں سمیت 8 افراد 900فٹ کی بلندی پر پھنس گئے جنہیں بچانے کے لیےپاک فوج ریسکیو آپریشن جاری ہے۔

Watch Live Public News

ایڈیٹر

احمد علی کیف نے یونیورسٹی آف لاہور سے ایم فل کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 24 نیوز اور سٹی 42 کا بطور ویب کانٹینٹ ٹیم لیڈ حصہ رہ چکے ہیں۔