بٹگرام چیئر لفٹ میں پھنسے نویں جماعت کے 3طلبہ کا میٹرک کا رزلٹ آگیا

بٹگرام چیئر لفٹ میں پھنسے نویں جماعت کے 3طلبہ کا میٹرک کا رزلٹ آگیا
بٹگرام چیئر لفٹ میں پھنسے نویں جماعت کے تین طلبہ کا میٹرک کا رزلٹ آگیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق بٹگرام چیئرلفٹ میں پھنسے نویں جماعت کے تین طلبہ میٹرک بورڈ رزلٹ میں پاس ہو گئے، بٹگرام چیئر لفٹ میں پھنسے عطا اللہ ولد کفایت اللہ شاہ 442 نمبر لے کر کامیاب ہوئے ہیں۔ نیاز محمد ولد عمر زیب نے 412 نمبر لے کرکامیاب جبکہ اُسامہ ولد محمد شریف نے 391 نمبر لے کر نویں جماعت میں کا میابی حاصل کی ہے، تینوں طلبہ گورنمنٹ ہائی اسکول بٹنگی پاشتو الائی بٹگرام کے نویں جماعت کے طالب علم ہیں۔ رپورٹس کے مطابق چیئر لفٹ میں پھنسے ہوئے تین طلباء آج اپنے بورڈ امتحانات کے نتائج کا انتظار کر رہے تھے، نویں جماعت کے نتائج کا اعلان ایسے وقت میں ہوا جب وہ اپنی زندگی کی جنگ لڑتے ہوئے بٹگرام چیئر لفٹ میں پھنسے ہوئے ہیں۔ خیال رہے کہ پاک فوج کا پھنسے افراد کو ریسکیو کا آپریشن تیزی کیساتھ جاری ہے، پاک فوج نے اب تک چیئر لفٹ میں پھنسے 2 بچوں کو ہیلی کاپٹر کے ذریعے بحفاظت ریسکیو کر لیا ہے۔

Watch Live Public News

ایڈیٹر

احمد علی کیف نے یونیورسٹی آف لاہور سے ایم فل کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 24 نیوز اور سٹی 42 کا بطور ویب کانٹینٹ ٹیم لیڈ حصہ رہ چکے ہیں۔