مسلمان ہونے کی وجہ سے رشتہ کروانے سے انکارہوا، بھارتی اداکارہ کا انکشاف

مسلمان ہونے کی وجہ سے رشتہ کروانے سے انکارہوا، بھارتی اداکارہ کا انکشاف
کیپشن: مسلمان ہونے کی وجہ سے رشتہ کروانے سے انکارہوا، بھارتی اداکارہ کا انکشاف

ویب ڈیسک: بھارت کی مشہور ماڈل اور اداکارہ نوشین علی سردار نے بھارتی سماج میں مذہبی بنیادوں پر پائی جانے والی تعصب اور منافقت کو بے نقاب کرتے ہوئے انکشاف کیا ہے کہ صرف مسلمان ہونے کی وجہ سے ان کے ساتھ امتیازی سلوک برتا گیا۔

43 سالہ نوشین، جو ممبئی میں پیدا ہوئیں، نے حال ہی میں یوٹیوبر سدھارتھ کنن کے شو میں گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ کورونا وبا کے دوران وہ شریکِ حیات کی تلاش میں معروف میچ میکر سیما ٹپاریہ کے پاس گئیں۔ تاہم ان کا کہنا ہے کہ سیما ٹپاریہ نے محض ان کے مسلمان ہونے کی وجہ سے رشتہ کروانے سے صاف انکار کر دیا۔

نوشین نے افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ بھارت جیسے بڑے اور متنوع ملک میں آج بھی مذہب کی بنیاد پر انسانوں کے ساتھ تفریق کرنا نہ صرف افسوسناک بلکہ شرمناک ہے۔ 

نوشین نے کہا کہ یہ رویہ اس وقت اور بھی حیران کن ہو گیا جب انہیں یہ معلوم ہوا کہ خود سیما ٹپاریہ کے والد پنجابی اور والدہ ایرانی ہیں، اس کے باوجود وہ مذہب کی بنیاد پر تنگ نظری کا مظاہرہ کر رہی ہیں۔

اداکارہ کے اس انکشاف نے ایک بار پھر بھارت کے نام نہاد "سیکولر ازم" کے دعوؤں پر سوالات کھڑے کر دیے ہیں۔ ان کا کہنا ہے کہ آج بھی بھارت جیسے ملک میں مذہب کی بنیاد پر لوگوں کو مسترد کر دینا وہاں کے سماج کے اصل چہرے کو عیاں کرتا ہے۔

Watch Live Public News