پاکستان شاہینز ٹاپ اینڈ ٹی ٹوئنٹی سیریز کے سیمی فائنل میں پہنچ گئے

پاکستان شاہینز ٹاپ اینڈ ٹی ٹوئنٹی سیریز کے سیمی فائنل میں پہنچ گئے

(ویب ڈیسک) پاکستان شاہینز نیپال کو دلچسپ مقابلے کے بعد ایک رن سے ہرا کر ٹاپ اینڈ ٹی ٹوئنٹی سیریز کے سیمی فائنل میں پہنچ  گئے۔

ڈارون میں جاری ایونٹ کے چھٹے میچ میں پاکستان شاہینز نے پہلے بیٹنگ کی ۔پاکستان نے مقررہ 20 اوورز میں 9 وکٹوں کے نقصان پر 144رنز بنائے۔

پاکستان شاہینز کی جانب سے  کپتان عرفان خان نے 42، عبدالصمد نے 26 اور وسیم جونیئر نے 23 رنز بنائے۔

نیپال کی جانب سے سومپال کامی نے 3 وکٹیں حاصل کیں۔

جواب میں نیپال کی ٹیم 20 اوورز میں 7 و کٹ پر 143 رنز تک پہنچ سکی، نیپا ل کو آخری اوور میں جیت  کیلئے 8 رنز درکار تھے، جو اُس کے بیٹر حاصل نہ کرسکے۔ 

پاکستان شاہینز کی جانب سے وسیم جونیئر اور فیصل اکرم نے 2، 2 وکٹیں حاصل کیں۔

پاکستان شاہینز نے ایونٹ کے سیمی فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا ہے۔

Watch Live Public News