احتجاج کے دوران کسی پی ٹی آئی رہنما،کارکن کو گرفتار نہیں جائے گا،پنجاب پولیس

احتجاج کے دوران کسی پی ٹی آئی رہنما،کارکن کو گرفتار نہیں جائے گا،پنجاب پولیس
لاہور: پنجاب پولیس نے آج احتجاج کے دوران کسی پی ٹی آئی رہنما یا کارکن کو گرفتار نہ کرنے کا عندیہ دے دیا ۔ ترجمان پنجاب پولیس کاکہنا ہے کہ آج ہونیوالے احتجاج میں تحریک انصاف کے کسی رہنما یا کارکن کو گرفتار نہیں کیا جائے گا ۔ اگر کسی نے قانون کو ہاتھ میں لینے کی کوشش کی تو اس کے خلاف کارروائی ضرور کی جائے گی ۔ پولیس ترجمان کا کہنا تھا کہ گرفتاریاں زیادہ ہونے کی صور ت میں کارکنوں کو پنجاب کے دیگر اضلاع منتقل کیا جائے گا کیونکہ لاہور کی دوجیلوں میں مزید قیدیوں کیلئے گنجائش موجود نہیں ۔ پنجاب پولیس کا یہ بیان پی ٹی آئی قیادت کی جانب سے تحریک انصاف کی جیل بھرو تحریک کے اعلان کے بعد سامنے آیا ہے جہاں تحریک انصاف کے رہنماؤں اور کارکنان کی بڑی تعداد زمان پارک اور چئیرنگ کراس (فیصل چوک ) پہنچنا شروع ہوگئی ہے ۔اس تحریک کا مقصد انتخابات ، معاشی عدم استحکام اور پارٹی رہنماؤں اور کارکنوں پر مبینہ کریک ڈاؤن کے خلاف احتجاج کرنا ہے۔
ایڈیٹر

احمد علی کیف نے یونیورسٹی آف لاہور سے ایم فل کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 24 نیوز اور سٹی 42 کا بطور ویب کانٹینٹ ٹیم لیڈ حصہ رہ چکے ہیں۔