پاکستان ٹیم کے کپتان بابراعظم کا کہنا ہے کہ وہ سب کھلاڑیوں کی شادی کروانے کے بعد ہی شادی کریں گے ۔ نجی میڈیا کو انٹرویو دیتے ہوئے میزبان کی جانب سے سوال کیا گیا کہ رواں برس ساتھی کرکٹرز کے شادی کے بندھن میں بندھنے اورکپتان کے تاحال کنوارے ہونے کا سوال کیا ہے ؟ جس کا جواب انہوں نے کچھ یوں دیا کہ بابر اعظم کا کہنا تھا کہ’ میں نے سوچ لیا ہے اس بار ان سب کی شادی کروانے کے بعد میں خود بھی شادی کرلوں گا‘۔ دوسری جانب بابر نے اپنے بچپن کا ذکر کرتے ہوئےکہا کہ’ میں آج بھی جب اسٹیڈیم میں بال پِکر کو دیکھوں تو شکر ادا کرتا ہوں اوریاد کرتا ہوں کہ ایک دن میں بھی اس مقام پر تھا لیکن اب اللہ کا شکر ہے اس نے مجھے یہ مقام عطا کیا‘۔ بابر نے نوجوانوں کو مشورہ دیتے ہوئے کہا کہ ‘انسان کو چاہیے خود پر بھروسہ رکھے کیوں کہ انسان جو ٹھان لے اور سچے دل سے لگن کے ساتھ محنت کرے تو وہ اپنا مقصد ضرور حاصل کرلیتا ہے‘۔ قومی کپتان کا مزید کہنا تھا کہ ’انسان جتنا نیک نیتی کے ساتھ خود پر بھروسہ کرے گا اس کے لیے راستے اتنے ہی کھلتے جائیں گے‘۔