نجی ہاؤسنگ سوسائٹی میں مبینہ رشوت وصولی، فواد چودھری کے جوڈیشل ریمانڈ میں توسیع

نجی ہاؤسنگ سوسائٹی میں مبینہ رشوت وصولی، فواد چودھری کے جوڈیشل ریمانڈ میں توسیع
کیپشن: Alleged bribe collection in private housing society, Fawad Chaudhary's judicial remand extended

ویب ڈیسک: سابق وفاقی وزیر فواد چودھری کی نجی ہاؤسنگ سوسائٹی میں مبینہ رشوت وصولی کیس میں جوڈیشل ریمانڈ میں توسیع کردی گئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق فواد چوہدری کی اینٹی کرپشن عدالت میں پیشی کے معاملے میں نئی پیشرفت سامنے آئی ہے۔ عدالت نے فواد چوہدری کے جوڈیشل ریمانڈ میں 12 مارچ تک توسیع کر دی۔

فاضل جج کے رخصت پر ہونے کے باعث کیس کی سماعت بغیر کارروائی ملتوی کر دی گئی۔ فواد چوہدری کو اینٹی کرپشن کے اسپیشل جج علی نواز بکھر کی عدالت میں پیش کیا گیا۔ 

فواد چوہدری پر نجی ہاؤسنگ سوسائٹی سے مبینہ رشوت وصولی کا الزام ہے۔