(ویب ڈیسک ) ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ سپر 8 کے اہم میچ میں انگلینڈ نے سری لنکا کو 51 رنز سے ہرا دیا .
پالے کیلے میں کھیلے جانے والے میچ میں سری لنکا نے انگلینڈ کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا۔انگلیڈ نے مقرررہ 20 اوورز میں 9 وکٹوں کے نقصان پر 146رنز بنائے۔اور سری لنکا کو جیت کیلئے 147 رنز کا ہدف دیا۔
انگلینڈ کی طرف سے واحد ففٹی فل سالٹ نے بنائی،انہوں نے 62 رنز کی اننگز کھیلی،کپتان ہیری بروک سالگرہ اننگز کو یادگار نہ بنا سکے وہ 14 رنز پر آؤٹ ہوئے۔
سری لنکا کی جانب سے ڈونتھ ویلالیگےنے 26 رنز کے عوض 3 وکٹیں حاصل کیں۔
ہدف کے تعاقب میں سری لنکا کی پوری ٹی 17ویں اوور میں 95 رنز پر ڈھیر ہوگئی۔ کپتان داشن شناکا30 رنز کے ساتھ نمایاں رہے۔ 7 بلے باز ڈبل فگر میں نہ جا سکے ۔
انگلینڈ کی جانب سے وِل جیکس نے 3 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا، جوفرا آرچر، لیام ڈاسن اور عادل رشید کی 2،2 وکٹیں حاصل کیں۔