آسٹریلیا کےبیٹر گلین میکسویل شراب پینے سے ہسپتال داخل، حالت کیسی؟

Glenn Maxwell hospital
کیپشن: Glenn Maxwell hospital
سورس: ویب ڈیسک

(ویب ڈیسک) آسٹریلیا کے  مڈل آرڈر بیٹر گلین میکسویل کو رات دیر گئے پارٹی میں ضرورت سے زیادہ شراب پینے کے باعث ہسپتال میں داخل کرانا پڑ گیا۔

دی ٹیلی گراف کی رپورٹ کے مطابق گلین میکسویل کو ایڈیلیڈ میں رات دیر تک پارٹی کے بعد جمعے کے روز ایمبولینس کے ذریعے ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں طبی عملے نے ان کا معائنہ کیا اور میکسویل نے اسی روز ہسپتال سے گھر چلے گئے۔

 رپورٹس کے مطابق اوول میں کھیلے گئے ٹیسٹ میں شریک آسٹریلیا اور ویسٹ ایڈیز کے کھلاڑیوں نے بھی اس کانسرٹ میں شرکت کی تاہم میکسویل علیحدہ سے کانسرٹ میں پہنچے تھے۔

کرکٹ آسٹریلیا نے جارح مزاج بیٹر کو ویسٹ انڈیز کے خلاف ایک روزہ میچوں کی سیریز میں آرام دیا ہے تاہم وہ ویسٹ انڈیز کے خلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز کے لیے ٹیم کا حصہ ہوں گے۔

یاد رہے کہ کچھ عرصہ قبل بھی گلین میکسویل گالف کھیلنے کے دوران گر کر زخمی ہو گئے تھے جس میں انہیں چہرے اور سر پر چوٹیں آئی تھیں۔