ورلڈکپ میں شرکت سےبنگلہ دیش کے انکارپرپاکستان بھی بائیکاٹ کرےگا،ذرائع

ورلڈکپ میں شرکت سےبنگلہ دیش کے انکارپرپاکستان بھی بائیکاٹ کرےگا،ذرائع
کیپشن: ورلڈکپ میں شرکت سےبنگلہ دیش کے انکارپرپاکستان بھی بائیکاٹ کرےگا،ذرائع

ویب ڈیسک: بنگلا دیش آج ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں شرکت کے حوالے سے حتمی فیصلہ کرے گا۔ ذرائع کے مطابق بنگلا دیش حکومت نے کھلاڑیوں کے ساتھ اہم ملاقات کے بعد ٹیم کی شرکت یا عدم شرکت کے بارے میں حتمی مؤقف طے کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

ذرائع کے مطابق ٹیم کے کئی سینئر کھلاڑی ورلڈ کپ میں شرکت کے حق میں ہیں اور حکومت آج انہیں اعتماد میں لے گی۔

اسی کے ساتھ ذرائع کے حوالے سے یہ خبریں بھی سامنے آئی ہیں کہ اگر بنگلا دیش ورلڈ کپ میں شرکت سے انکار کرتا ہے تو پاکستان بھی اس ٹورنامنٹ کا بائیکاٹ کر سکتا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ اگر آئی سی سی نے بنگلا دیش کے مؤقف کو تسلیم نہ کیا تو پاکستان ورلڈ کپ کے بائیکاٹ پر غور کر سکتا ہے اور یہ امکان غالب دکھائی دے رہا ہے۔

Watch Live Public News