لاہور میں گرج چمک کے ساتھ بارش کا سلسلہ شروع

لاہور میں گرج چمک کے ساتھ بارش کا سلسلہ شروع

(ویب ڈیسک )شہر لاہور میں تیز بارش کا سلسلہ شروع ہوگیا۔

بارش سے شہر میں سردی کی شدت میں اضافہ ہوگیا۔ پی ڈی ایم اے  نے واسا حکام کو نشیبی علاقے کلئیر رکھنے کی ہدایات جاری کردیں۔

پی ڈی ایم اے کا کہنا ہے کہ شہری غیر ضروری سفر سے گریز کریں،خراب موسم میں باخبر رہنے اور احتیاط برتنے کی اپیل کی گئی۔

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ شہری بلاوجہ بارشوں میں سفر سے گریز کریں۔

Watch Live Public News