(ویب ڈیسک ) پاکستان ہاکی ٹیم مصر میں ہونے والے ورلڈکپ کوالیفائر میں شرکت کرے گی.
ورلڈکپ کوالیفائر میں انگلینڈ، مصر، ملائیشیا، جاپان، آسٹریا، چین اور یو ایس اے کی ٹیمیں بھی حصہ لیں گی،ورلڈکپ کوالیفائر یکم سے سات مارچ مصر کے شہر اسماعیلی میں کھیلا جائے گا۔
ورلڈکپ کوالیفائر میں ٹیموں کو دو گروپوں میں تقسیم کیا گیا ہے۔
پول اے میں میزبان مصر، انگلینڈ، جاپان اور امریکہ شامل ہیں۔ پاکستان، چائنہ، ملائیشیا اور آسٹریا پول بی کا حصہ ہیں۔
پاکستان ایونٹ میں اپنا پہلا میچ یکم مارچ کو چائنہ کے خلاف کھیلے گا۔ایونٹ میں قومی ہاکی ٹیم 2 مارچ کو ملائیشیا جبکہ 4 مارچ کو آسٹریا کے خلاف کھیلے گی۔
ایونٹ کے سیمی فائنلز 6 مارچ جبکہ فائنل 7 مارچ کو کھیلا جائے گا۔
ایف آئی ایچ ورلڈکپ کی میزبانی بیلجیئم اور ہالیند کریں گے۔ایف آئی ایچ ورلڈکپ 15 اگست سے 30 اگست تک منعقد ہوگا۔