ایران نے آبنائے ہرمز میں فائرنگ کی تو امریکا ایک پل یا پاور پلانٹ تباہ کر دے گا، صدر ٹرمپ

ایران نے آبنائے ہرمز میں فائرنگ کی تو امریکا ایک پل یا پاور پلانٹ تباہ کر دے گا، صدر ٹرمپ
کیپشن: ایران نے آبنائے ہرمز میں فائرنگ کی تو امریکا ایک پل یا پاور پلانٹ تباہ کر دے گا، صدر ٹرمپ

ویب ڈیسک: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران کو ایک بار پھر بڑی دھمکی دے دی۔

ٹروتھ سوشل پر ایک بیان میں صدر ٹرمپ نے لکھا کہ اگر ایران نے آبنائے ہرمز میں فائرنگ کی تو امریکا ایک پل یا پاور پلانٹ تباہ کر دے گا۔ انہوں نے کہا کہ تہران کے قریب یا اس کے اندر موجود تنصیبات کو بھی نشانہ بنایا جائے گا، اور یہ کہ جہاز پر کوئی بھی حملہ چاہے میزائل، راکٹ، ڈرون یا کسی اور ہتھیار سے ہو، جواب دیا جائے گا۔

امریکی فوج نے مسلسل گیارہویں رات ایران کے خلاف فضائی حملے کیے جس کے جواب میں ایران نے کویت میں واقع 'کیمپ دوحہ' کو نشانہ بنایا۔

سینٹ کام (CENTCOM) کے ترجمان کے مطابق، صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی ہدایت پر ایران کے خلاف فضائی حملوں کا آغاز گزشتہ روز شام 7 بجے ہوا۔ امریکی فوج نے کہا کہ ان حملوں کا مقصد آبنائے ہرمز میں ایران کی عسکری صلاحیتوں کو کمزور کرنا تھا۔

سینٹ کام نے مزید بتایا کہ ایران کی جانب سے دوبارہ کی گئی ناکہ بندی کے دوران، 21 جولائی تک آٹھ تجارتی جہازوں کا رخ موڑ دیا گیا اور امریکی فوج نے ایک تجارتی جہاز کو ناکارہ بنا دیا۔

Watch Live Public News