امریکا کے مشہور اداکار نے اسلام قبول کر لیا

امریکا کے مشہور اداکار نے اسلام قبول کر لیا
کیپشن: امریکا کے مشہور اداکار نے اسلام قبول کر لیا

ویب ڈیسک: امریکا کے معروف اداکار جیانکارلو ایسپوسیتو کے بارے میں سعودی عرب میں جاری ایک پروجیکٹ کے دوران اسلام قبول کرنے کی اطلاعات سامنے آئی ہیں۔

سعودی عرب کی جنرل انٹرٹینمنٹ اتھارٹی کے چیئرمین ترکی الشیخ کے مطابق، بریکنگ بیڈ کے مشہور اداکار نے سعودی عرب میں پروڈکشن کے دوران کچھ وقت گزارنے اور مسلم ساتھیوں کے ساتھ کام کرنے کے بعد مبینہ طور پر اسلام قبول کیا۔

ترکی الشیخ نے بتایا کہ اداکار نے کلمہ شہادت پڑھا اور بعد ازاں اپنی پروڈکشن ٹیم کے ہمراہ مسجد میں نماز بھی ادا کی۔

سوشل میڈیا پر زیرِ گردش ایک ویڈیو میں جیانکارلو ایسپوسیتو کو اپنی ٹیم کے ساتھ نماز ادا کرتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے، جسے صارفین کی جانب سے مختلف انداز میں سراہا اور زیرِ بحث لایا جا رہا ہے۔

ترکی الشیخ کے مطابق، اداکار کا یہ فیصلہ سعودی عرب میں ان کے ذاتی تجربات کا نتیجہ ہے، جہاں انہوں نے پروڈکشن کے دوران لوگوں کی مہمان نوازی، باہمی تعاون اور گرمجوشی کو سراہا۔

خیال رہے کہ جیانکارلو ایسپوسیتو ہالی ووڈ کی مشہور سیریز بریکنگ بیڈ میں “گس فرنگ” کے کردار اور بیٹر کال سول میں اپنی اداکاری کے باعث عالمی شہرت رکھتے ہیں۔ وہ اس وقت سعودی عرب میں ایک پروڈکشن پراجیکٹ “سیون ڈوگز” پر کام کر رہے ہیں، جو خطے کی ابھرتی ہوئی انٹرٹینمنٹ انڈسٹری کا حصہ ہے۔

Watch Live Public News