سرگودھا:منشیات فروشوں کی پولیس پر فائرنگ، 2 اہلکار شہید، 2 شدید زخمی

سرگودھا:منشیات فروشوں کی پولیس پر فائرنگ، 2 اہلکار شہید، 2 شدید زخمی
کیپشن: سرگودھا:منشیات فروشوں کی پولیس پر فائرنگ، 2 اہلکار شہید، 2 شدید زخمی

ویب ڈیسک: سرگودھا میں منشیات فروشوں کی فائرنگ سے 2 پولیس اہلکار شہید جبکہ 2 شدید زخمی ہوگئے۔

تفصیلات کے مطابق پولیس حکام کا کہناہے کہ پولیس کے چھاپے کے دوران منشیات فروشوں نے فائرنگ کردی، فائرنگ کے نتیجے میں کانسٹیبل عمران وینس اور کانسٹیبل رانا شفیق شہید ہوگئے۔

سب انسپکٹر ممتاز اور ایلیٹ کانسٹیبل نعمان گولیاں لگنے سے شدید زخمی ہوگئے، واقعہ کی اطلاع پر پولیس کی بھاری نفری بھی موقع پر پہنچ گئی اور ملزموں کے خلاف کارروائی شروع کردی۔

Watch Live Public News