ویب ڈیسک: ایران نے اسرائیل کے شہروں دیمونا اور عراد پر بیلسٹک میزائل حملہ کیا، جس کی تصدیق اسرائیلی فوج نے کرتے ہوئے دفاعی نظام کی ناکامی کا اعتراف کیا ہے۔
اسرائیلی میڈیا کے مطابق کم از کم دو میزائل دفاعی نظام کو چکمہ دے کر آبادی والے علاقوں میں گرے، جس کے نتیجے میں عمارتوں میں آگ لگ گئی اور بڑے پیمانے پر نقصان ہوا۔ دیمونا میں جوہری تنصیب کے قریب حملے میں متعدد افراد زخمی ہوئے۔
ایرانی میڈیا کا دعویٰ ہے کہ حملوں میں 20 عمارتیں تباہ، 10 افراد ہلاک اور تقریباً 200 زخمی ہوئے، جن میں کئی کی حالت تشویشناک ہے۔
حملے کے بعد عراد میں ایمرجنسی نافذ کر دی گئی اور تعلیمی ادارے بند کر دیے گئے، جبکہ اسرائیلی کابینہ کا ہنگامی اجلاس طلب کر کے دفاعی ناکامی کی تحقیقات شروع کر دی گئی ہیں۔
ایرانی سرکاری میڈیا کے مطابق حملے کا ہدف دیمونا کے قریب جوہری تحقیقی مرکز تھا اور یہ کارروائی نطنز جوہری پلانٹ پر مبینہ حملے کے ردعمل میں کی گئی، تاہم اسرائیل نے اس الزام کی تردید کی ہے۔