ویب ڈیسک: اسٹیٹ بینک آف پاکستان (ایس بی پی) نے عید الاضحیٰ کے موقع پر ملک بھر میں تین روزہ تعطیلات کا باضابطہ اعلان کر دیا ہے۔
جمعہ کو جاری کیے گئے اعلامیے کے مطابق مرکزی بینک عید الاضحیٰ کی سرکاری چھٹیوں کے باعث 26 مئی سے 28 مئی (منگل تا جمعرات) تک بند رہے گا۔
دوسری جانب حکومتِ پاکستان نے بھی عید الاضحیٰ کی مناسبت سے ملک بھر میں تین روزہ عام تعطیلات کی منظوری دے دی ہے۔ جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق وزیرِ اعظم شہباز شریف کی منظوری کے بعد 26 سے 28 مئی تک تمام سرکاری، نیم سرکاری اور نجی ادارے بند رہیں گے۔
حکومت کی جانب سے عید الاضحیٰ کے تہوار کو مذہبی جوش و جذبے اور شایانِ شان طریقے سے منانے کے لیے تعطیلات کا اعلان کیا گیا ہے۔